بھارتی فلم ‘سڑک ٹو‘ کے لیے پاکستانی گیت چرا لیا گیا

311

کراچی: بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ کی آنے والی فلم ’سڑک ٹو‘ کے پاکستانی گیت چرالیا گیا۔

سنجے دت اور پوجا بھٹ کی ماضی کی مشہور فلم ’سڑک‘ کے سیکوئل ’سڑک ٹو‘ کا آفیشل ٹریلر چند روز قبل ریلیز کیا گیا ہے جس میں اس بار پوجا بھٹ کی جگہ مرکزی کردار اُن کی چھوٹی بہن عالیہ بھٹ اور اداکارہ ادتیہ رائے کپور ادا کر رہے ہیں۔

بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ سڑک ٹو ‘ کے ٹریلر کی آفیشل ویڈیو میں جو گیت شامل کیا گیا وہ پاکستانی پروڈیوسر کا نکلا ہے۔

شیزان سلیم نے ٹویٹر پر اپنے چرائے جانے والے گیت اور میوزک کے حوالے سے ایک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے ابتداء میں ’’سڑک ٹو‘‘ کا گیت ’’عشق کمال‘‘ دکھایا جس کے بعد انہوں نے اپنے گانے کی ویڈیو اور تاریخ بھی بتائی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس گیت کی بھارتی فلم نے کاپی کی ہے ’ربا ہو‘ کے نام سے میں نے یہ گیت 2011ء میں دوست کے لیے پروڈیوس کیا تھا۔