30 نئے کورونا کیسز آنے پر نیوزی لینڈ میں عام انتخابات مؤخر

246

دنیا میں سب سے پہلے کورونا پر قابو پانے والے ملک نیوزی لینڈ میں گزشتہ ہفتے کورونا کیسز کی نئی لہر کے بعد آئندہ ماہ ستمبر میں ہونے والے عام انتخابات مؤخر کردیے گئے۔

نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا ملک بنا تھا، جس نے مؤثر حکمت عملی کے باعث جلد ہی کورونا پر سب سے پہلے قابو پایا تھا اور جون میں وہاں کی حکومت نے کورونا کی وجہ سے عائد کردہ تمام پابندیاں ہٹادی تھی۔

نیوزی لینڈ نے مارچ میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد مؤثر حکمت عملی اپنائی تھی اور وہاں خطے کے دیگر ممالک سمیت کئی ممالک کے مقابلے کم کیسز سامنے آئے تھے۔

نیوزی لینڈ نے رواں ماہ 9 اگست کو کورونا کو شکست دینے کے 100 دن مکمل ہونے پر خصوصی تقریبات کا اہتمام بھی کیا تھا، تاہم اس کے بعد وہاں کورونا کی نئی لہر دیکھی گئی۔