متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان براہ راست ٹیلیفون سروس کا آغاز

370

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل نے براہ راست ٹیلیفون سروس کا آغاز کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید اور اسرائیلی ہم منصب غابی اشکنازی نے ٹیلیفون لنک کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

شیخ عبداللہ بن زاید اور اسرائیلی وزیر خارجہ غابی اشکنازی نے جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔

گزشتہ ہفتے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدہ ہوا جس بعد مشرقی وسطیٰ کے دونوں اہم ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر آسکیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل مغربی کنارے میں واقع فلسطین کے ان علاقوں پر دعویٰ سے دستبردار ہوگا جنہیں وہ  ضم کرنا چاہتا تھا۔

شیخ محمد بن زایدالنہیان نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ اور وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ اسرائیل مغربی کنارے کے مزید علاقوں کو اپنے ساتھ شامل نہیں کرے گا۔ یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔