تعلقات کی بحالی کیلئے آرمی چیف سعودی عرب پہنچ گئے

328

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تناؤ کے خاتمے اور تعلقات کی بحالی کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع پاکستانی سفارت خانے پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان سفارتی تناؤ کے باعث ملک کو ریاض کی جانب سے مالی اعانت کے حوالے سے بھی خدشات درپیش ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے ‘ رائٹرز ‘ کے مطابق سعودی عرب میں واقع پاکستانی سفارت خانے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ صبح 10 بجے ریاض پہنچے۔

اس حوالے سے ملٹری ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف کے ہمراہ انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ جنرل فیض حمید بھی موجود ہیں۔