شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے فریزر میں رکھ دیے

255

قاہرہ: مصر میں قصائی شوہر نے 20 سالہ اہلیہ کو بے دردی سے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرکے فریزر میں رکھ دیئے۔

مصرمیں الجیزہ کمشنری کے علاقے ’الھرم‘ میں قصائی شوہر نے 20 سالہ بیوی کو بے دردی سے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے پلاسٹک کے تھیلوں میں پیک کرکے فریزر میں رکھ دیئے اور پھر فرار ہوگیا۔

لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس کو بیٹی اور داماد کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی جس میں لکھا گیا کہ بیٹی کا فون بھی مسلسل بند ہے، جس کے بعد پولیس نے گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا۔ مقتولہ سے متعلق پڑوسیوں کا اس متعلق کہنا تھا کہ مقتولہ کو آخری بار 3 دن قبل دیکھا تھا جب کہ ان کے گھر سے ہمیشہ لڑائی جھگڑے کی آوازیں آتی تھیں۔

سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے معلوم ہوا کہ مقتولہ 3 روز قبل عمارت میں داخل ہوئی تھی جس کے بعد وہ باہر نہیں نکلی، فوٹیج کے بعد پولیس گھرکا دروازہ توڑکر داخل ہوئی تو گھر مکمل طور پر بکھرا ہوا تھا جب کہ خون کے دھبے بھی فرش پرموجود تھے۔

ڈی فریزر میں رکھے گئے پلاسٹک کے بڑے بڑے تھیلوں میں سے مقتولہ کی لاش کو ٹکروں کی صورت میں برآمد کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے مفرور شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس کی تلاش جاری ہے۔