دھونی کے بعد ایک اور بھارتی کرکٹر ریٹائر

311

نئی دہلی: سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے بعد کرکٹر سریش رائنا نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کے بعد کرکٹر سریش رائنا نے بھی سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سریش رائنا نے دھونی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کے ساتھ کھیل کر فخر محسوس کرتا ہوں اور آپ کے اس سفر میں خود کو بھی شامل کرتا ہوں۔‘

سریش رائنا ،دھونی کی قیادت میں  2011ء کا کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

سریش رائنا نے 30 جولائی 2005 میں سری لنکا کے خلاف میچ سے ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے 18 ٹیسٹ، 226 ون ڈے، 78 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی اور بالترتیب 768، 5615، 1604 رنز بنائے۔