کراچی: اداکارہ اقرا عزیز نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے لوگوں کے سوالات سے تنگ آکر یاسر حسین سے جلدی شادی کی۔
اداکارہ اقرا عزیز عفت عمر کے آن لائن شو میں شریک ہوئیں جہاں عفت نے ان سے ان کی شادی کے حوالے سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ شادی کی اتنی جلدی کیا تھی تمہیں؟ جس پر اقرا عزیز نے کہا مجھے دراصل ان سوالوں سے اعتراض تھا جو لوگ مجھے اور یاسر کو دیکھ کر پوچھتے تھے کہ کیا آپ دونوں ڈیٹنگ کررہے ہیں؟ کیا آپ ایک ساتھ ہیں یا نہیں وغیرہ۔
اقرا عزیز نے کہا میں ان تمام سوالات سے چھٹکارا چاہتی تھی لہذا میں نے سوچا اس سے بہتر ہےکہ آپ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کی خواہش کریں آپ شادی کرلیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں۔
اقرا عزیز نے شادی کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ جب آپ کسی کے ساتھ پوری زندگی رہنا چاہتے ہیں اور آپ نے فیصلہ کرلیا کہ اسی شخص کے ساتھ آپ کو زندگی گزارنی ہے تو بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ شادی کرلیں۔