پاکستان کے عظیم گلوکار نصرت فتح علی خان کی 23ویں برسی

378

لاہور:پاکستان کے عظیم گلوکار نصرت فتح علی خان کی 23ویں برسی منائی گئی۔ مرحوم 16 اگست 1997ء کو انتقال کر گئے تھے۔

پاکستان کے عظیم گلوکارنصرت فتح علی خان کی 23ویں برسی اتوار کو منائی گئی۔ اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں نصرت فتح علی خان کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

وہ 16 اگست 1997ء کو انتقال کر گئے تھے۔ نصرت فتح علی خان 13 اکتوبر 1948ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد استاد فتح علی خان اور چچا استاد مبارک علی خان اپنے دور کے مشہور قوال تھے۔

نصرت فتح علی خان نے بھی بطور قوال دم مست قلند مست مست سے ملک گیر شہرت حاصل کی۔ انہوں نے قوالی کی صنف میں مغربی انداز متعارف کروایا جسے دنیا بھر میں بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

نصرت فتح علی خان پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول تھے ان کی وفات سے گلوکاری کے میدان میں پیدا ہونے والا خلا مدتوں پورا نہ ہو سکے گا۔

با کمال آواز، بے مثال انداز، جو گایا امر ہو گیا۔ فن قوالی کو پوری دنیا میں متعارف کرانے والے استاد نصرت فتح علی خان نے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔