امارات-اسرائیلی کمپنیز کے مابین کورونا وائرس تحقیق پر ‘اسٹریٹجک تجارتی معاہدہ’

296

اماراتی اپیکس نیشنل انویسٹمنٹ کمپنی نے ٹیسٹنگ ڈیوائس سمیت کورونا وائرس سے متعلق تحقیق اور ترقی پر تعاون کے لیے اسرائیل کی تیرا گروپ کے ساتھ ‘اسٹریٹجک تجارتی معاہدے’ پر دستخط کردیے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سرکاری خبررساں ادارے ڈبلیو اے ایم (ویم) نے اپیکس کے چیئرمین خلیفہ یوسف خورے کے بیان کو نقل کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاہدے کو نوول کورونا وائرس پر تحقیق اور مطالعہ کی تقویت سے انسانیت کی خدمت کے لیے اماراتی اور اسرائیلی کاروباری شعبوں کے مابین تجارت، معیشت اور مؤثر شراکت داری کا آغاز کرنے والا پہلا کاروباری (معاہدہ) سمجھا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ یہ معاہدہ حال ہی میں یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے بعد سامنے آیا جس میں دونوں ریاستوں کے درمیان سفارتی تعلقات مکمل طور پر معمول پر آجائیں گے۔