امریکی صدر ٹرمپ کے بھائی رابرٹ ٹرمپ انتقال کرگئے

127

واشنگٹن: امریکی صڈر ڈونلڈٹرمپ کے بھائی رابرٹ ٹرمپ71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

رابرٹ ٹرمپ کو دماغ میں خون بہنے کی وجہ سے نیویارک کے اسپتال داخل کرایا گیا تھا اور امریکی صدر نے ایک روز قبل اپنے چھوٹے بھائی کی عیادت بھی کی تھی۔

خبر کی تصدیق کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’میں انتہائی غم کے ساتھ اطلاع دے رہا ہوں کہ گزشتہ شب میرا بھائی رابرٹ انتقال کر گیا ہے۔‘

ٹرمپ نے کہا کہ ’وہ نہ صرف میرا بھائی تھا بلکہ میرا بہترین دوست بھی تھا۔ وہ میرے دل میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔‘

صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک نے بھی اپنے چچا کو ایک ’بہترین انسان۔۔۔ مضبوط، رحم دل، اور انتہائی وفادار‘ قرار دیا۔ انھوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’ہماری پوری فیملی انھیں یاد کرے گی۔‘

امریکی میڈیا کے مطابق وہ کافی عرصے سے شدید بیمار تھے۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق وہ جون میں بھی ایک ہفتے کے لیے ہسپتال میں داخل رہے تھے۔

رابرٹ ٹرمپ فریڈ اور میری ٹرمپ کے پانچ بچوں میں سب سے چھوٹے تھے اور اپنے بھائی ڈونلڈ کے دو سال بعد پیدا ہوئے تھے۔ ان کے سب سے بڑے بھائی فریڈ جونیئر 1981 میں انتقال کر گئے تھے۔ رابرٹ نیویارک میں اب تقریباً ریٹائرڈ زندگی گزار رہے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.