رئیل می کا ایک اور سستا اسمارٹ فون متعارف

279

رئیل می نے اپنا سی سیریز کا ایک اور سستا اسمارٹ فون سی 12 متعارف کرادیا ہے۔

ئیل می سی سیریز انٹری لیول اسمارٹ فونز پر مبنی ہے اور گزشتہ ماہ کے آخر میں سی 15 اسمارٹ فون پیش کیا گیا تھا۔

سی 12 کافی حد تک گزشتہ ماہ کے فون سے ملتا جلتا ہے اور اس میں 6.5 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر ہیلیو جی 35 پراسیسر موجود ہے جبکہ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔