سڈنی: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے 21 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دورہ انگلینڈ کے دوران آسٹریلین ٹیم کی کپتانی ایرون فنچ اور نائب کپتانی پیٹ کمنز کو سونپی گئی ہے۔
دورہ انگلینڈ کے دوران انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 4 ستمبر، دوسرا میچ 6 ستمبر اور تیسرا میچ 8 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پہلے ایک روزہ میچ میں 11 ستمبر کو آمنے سامنے آئیں گی جبکہ دوسرا ایک روزہ میچ 13 ستمبر اور تیسرا میچ 16 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل رہی ہے۔