خاتون ٹیچر کو قتل کرنیوالے 17 سالہ نوجوان کو عمر قید کی سزا

373

خاتون ٹیچر کو قتل کرنے والے نوجوان کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 17 سالہ طالب علم روکی پرائس نے خاتون ٹیچر لنڈسے بیربیک کو قتل کرکے ان کی لاش کو قریبی قبرستان میں رکھ دیا تھا تاہم پولیس نے ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم نے خاتون کو قتل کیا جس کے بعد لاش کو وہیل بِن میں رکھ کر دفنانے سے پہلے قریبی قبرستان میں رکھ دیا تاہم ملزم کی یہ واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

خاتون ٹیچر کے اہلخانہ کو مقتولہ کی لاش 12 روز بعد قبرستان سے ملی۔

عدالت نے ملزم کا جرم ثابت ہونے پر اسے 16 سال عمر قید کی سزا سنائی جب کہ فیصلہ سنانے والے جج کا کہنا تھا کہ کیس میں جنسی زیادتی کا کوئی ثبوت نہیں اور بظاہر قتل کے مقاصد بھی پتا نہیں چلے کہ ملزم نے کیوں خاتون کو قتل کیا، اس بارے میں صرف ملزم ہی جانتا ہے، یہ مکمل طور پر قتل کی ایک عجیب واردات ہے۔

ملزم نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ اس کا قتل سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ ایک نامعلوم شخص نے اسے لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے پیسوں کی پیشکش کی تھی جس پر اس نے یہ عمل کیا تاہم عدالت نے ملزم کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے مجرم قرار دے دیا۔