برٹش ایئر ویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال کردیا

229

لندن: برٹش ایئر ویز نے پاکستان کا فضائی آپریشن بحال کردیا ہے۔

برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے 261 لندن سے ایک سو سے زائد مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر برٹش ایئر ویز کی آمد پر خصوصی انتظامات کیے گئے، برطانوی سفارت خانے کے حکام نے ایئرپورٹ  پر انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

قبل ازیں جولائی کے آخری ایام میں برٹش ایئرویز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس ضمن میں برٹش ایئرویز نے پاکستانی حکام سے انتطامات مکمل کرنے سے متعلق یقین دہانی کرانے کی درخواست بھی کی تھی۔

برٹش ایئر ویز کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ مینجرکو کی گئی ای میل میں انتظامات کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی تھیں۔