صنم بلوچ نے پہلی بار بیٹی کے ساتھ تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کردیں

224

اداکارہ اور مارننگ شو ہوسٹ صنم بلوچ نے سوشل میڈیا پر پہلی بار اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

صنم بلوچ گزشتہ کافی عرصے سے ٹی وی اسکرین سے غائب ہیں ان کا ڈراما ’’خاص‘‘ گزشتہ برس نجی چینل پر نشر ہوا تھا اس کے بعد صنم بلوچ نہ تو کسی ڈرامے میں نظر آئیں اور نہ ہی کسی مارننگ شو میں۔

تاہم  اب اچانک انہوں نے اپنی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی ہے کہ انہوں نے نہ صرف شادی کرلی ہے بلکہ ایک خوبصورت سی بیٹی کی ماں بھی بن گئی ہیں۔