بلال سعید کا گانا ‘قبول’ ریلیز کردیا گیا

281

لاہور: صبا قمر کی ہدایت میں بنایا گیا گلوکار بلال سعید کا گانا ریلیز کردیا گیا۔ اداکارہ صبا قمر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ گانا اُن کے دل کے بے حد قریب ہے کیونکہ یہ ہدایت کاری کے میدان میں ڈیبیو ویڈیو ہے۔

صبا قمر نے اپنے پیغام میں ’قبول‘ کی ویڈیو میں شامل کرنے پر بلال سعید کا شکریہ بھی ادا کیا۔

قبول‘ کی 04 منٹ کی ویڈیو میں صبا قمر اور بلال سعید نے ہی پرفارم کیا ہے، گانے کے لکھاری، کمپوزر اور پروڈیوسر بھی بلال سعید خود ہی ہیں۔