‘آگ سے نہ کھیلیں’، امریکی عہدیدار کے تائیوان دورے پر چین کا انتباہ

406

تائپے: امریکی وفد کی جانب سے تائیوان کے تاریخی دورے کی تکمیل کے بعد چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ وہ آگ سے نہ کھیلے۔

چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ حال ہی میں اعلیٰ سطح کے امریکی وفد کے دورہ تائیوان پر بہت برہم ہے اور یہ سب ایک ایسے موقع پر ہوا جب تجارت سے فوجی معاملات اور کورونا وائرس کی وبا جیسے امور پر امریکا اور چین کے تعلقات بدترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

حال ہی میں صحت کے سربراہ الیکس آذر نے تائیوان کا 3 روزہ دورہ مکمل کیا اس دوران انہوں نے چین کی اس وبا سے نمٹنے کے انداز پر تنقید کی اور کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے ناپسندیدہ تائیوان کے سابق صدر کے مزار پر تشریف لائے تھے۔