بنگلادیش میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی

327

ڈھاکہ: بنگلادیش میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی، لاکھوں افراد امداد کے منتظر ہیں۔

مون سون بارشوں کے سبب مختلف علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے، سڑکوں پر درختوں اور ہورڈنگز کے گرنے کے سبب جہاں ہلاکتیں ہوئی ہیں وہاں کرنٹ لگنے سے بھی متعدد افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ متاثرہ علاقوں سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکام کی جانب سے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔