صدر ٹرمپ نے امریکا کو بہت نقصان پہنچایا، جو بائیڈن اور کملا ہیرس

414

واشنگٹن: ڈیموکریٹک صدارتی امید وار جوبائیڈن اور نائب صدارت کی امیدوار کملا ہیرس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکا کو بہت نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ کملا ہیرس پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جو امریکہ کی نائب صدر کا انتخاب لڑیں گی، ان کا اپنا تعلق کیلیفورنیا والدہ بھارت نژاد اور والد جمیکا میں پیدا ہوئے۔ کملا ہیرس کو کافی عرصے تک صدارتی امیدوار کی دوڑ میں مقبول شخصیت کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ اس سے قبل وہ ریاست کیلی فورنیا کی اٹارنی جنرل کے عہدے پر تعینات رہ چکی ہیں۔