دوسروں کی مداخلت اور بدکلامی کی روک تھام کے لیے فیچر متعارف

367

نیویارک: مائیکروبلاگنگ اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے تمام صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا جس کے تحت اب کوئی کوئی کسی بھی ٹویٹ پر تبصرہ نہیں کرسکے گا۔

ٹویٹر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی اور پرائیوسی سے متعلق فیچر کو ’ٹویٹر لمٹنگ‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت صارف اب اپنی ٹویٹ پر غیر ضروری لوگوں کی مداخلت کو روک سکے گا۔

صارف کا اختیار ہوگا کہ وہ اپنے ٹویٹ پر جواب دینے والوں کا انتخاب کرے، یعنی اب اُسے یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ دوسروں کی بے جا مداخلت کو قابو کرسکے۔

صارف جب ٹویٹ کرے گا تو اُس کے نیچے تین آپشن آجائیں گے اور وہ اُن میں سے جس کا چاہیے انتخاب کرے گا۔

کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے گئے فیچر میں ٹویٹ کرنے والے صارف کو یہ سہولت دی جائے گی کہ وہ چاہے تو سب کو، یا پھر جو دوست اُسے فالو کررہے ہیں اُن کو یا کسی کو بھی تبصرے (کمنٹس) کرنے کی اجازت نہ دے۔