مائیکرو سافٹ کا کئی سال بعد پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون خریدنا پسند کریں گے؟

390

کئی برس بعد مائیکروسافٹ نے آخرکار اپنا پہلا اسمارٹ فون فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے اور یہ کوئی عام ڈیوائس نہیں بلکہ فولڈایبل فون ہے۔

ویسے تو اس فون کو گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا مگر اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سرفیس ڈو اسمارٹ فون 10 ستمبر کو لانچ کیا جارہا ہے۔

فون کے پری آرڈر 12 اگست سے شروع کیے جارہے ہیں۔

ڈوئل اسکرین اسمارٹ فون میں مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کی بجائے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔