‘کرکٹ میں عمران خان کو چلانے والا میں تھا’میاںداد

476

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نےوزیر اعظم عمران خان کو متنبہ کیا ہے کہ میں آپ کاکپتان تھا آپ میرے کپتان نہیں تھے، میں سیاست میں آؤں گا اور بتاؤں گا کہ سیاست کیا ہوتی ہے۔اب میں سیاست پربھی بات کروں گا، صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہوں گا،کرکٹ میں عمران خان کو چلانے والا میں تھا، میں نے عمران کو وزیر اعظم بنوایا تھا۔

اپنے یو ٹیوب چینل پر ایک انٹرویو میں1992کے ورلڈ کپ کی ٹیم رکن جاوید میاں داد نے کہا کہ اللہ معاف کرے آپ پتہ نہیں کیا بن گئے ہیں۔ لگ رہا ہےآپ خدا بنے بیٹھے ہو۔ آپ کے علاوہ کوئی پاکستانی آکسفورڈ اور کیمرج گیا ہی نہیں ہے۔ جن لوگوں کو پی سی بی میں لائے ہیں ان کے بارے میں سوچو کہ کون کھاتا ہے اور کون نہیں،عمران خان کو ملک کا خیال ہی نہیں ہے۔