ڈیوائن جونسن سب سے زیادہ کمانے والے اداکار بن گئے

148

نیو یارک: امریکی اداکار اور پروڈیوسر اور سابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ڈیوائن جونسن (دی راک) ایک مرتبہ پھر دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکار بن گئے۔

دی راک کے نام سے مشہور ہونے والے سابق ریسلر اور اداکار ڈیوائن جونسن نے یکم جون 2019 سے لے کر یکم جون 2020 تک 87.5 ملین ڈالرز کمائے۔

فوربز کی جانب سے دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں اداکار ریان رینولڈس دوسرے نمبر پر ہیں جن کی سالانہ کمائی 71.5 ملین ڈالرز ہے۔

اداکار و پروڈیوسر مارک واہلبرگ فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جن کی سالانہ کمائی 58 ملین ڈالرز ہے۔

فوربز کی فہرست میں بالی وڈ اداکار اکشے کمار چھٹے نمبر پر موجود ہیں جن کی سالانہ کمائی 48.5 ملین ڈالرز ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.