اگرچہ بولی وڈ ‘بے بو’ کرینہ کپور اور ان کے شوہر خود بھی شہرت رکھتے ہیں، تاہم ان کے بیٹے تیمور علی خان نے شہرت میں انہیں بھی پیچھے چھوڑ رکھا تھا۔
تاہم اب لگتا ہے کہ جلد ہی تیمور علی خان کی حکمرانی بھی ختم ہونے والی ہے، کیوں کہ ان کے ہاں ایک نئے ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
بھارتی میڈیا میں گزشتہ چند ہفتوں سے چہ مگوئیاں تھیں کہ کرینہ کپور پھر سے امید سے ہیں، کیوں کہ انہیں کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران انتہائی ڈھیلے لباس اور اضافی وزن کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
خبریں تھیں کہ کرینہ کپور حمل کے ابتدائی ہفتوں میں ہیں، تاہم ایسی خبروں کو کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے بھی افواہ قرار دیا تھا۔