گستاخانہ فیس بک پوسٹ پر بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے،تین ہلاک،درجنوں زخمی

317

بھارتی شہر بنگلورو میں توہین رسالت پر مبنی فیس بک پوسٹ پر ہنگامے پھوٹ پڑے جن میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی سری ویناس مرتھی کے بھتیجے نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کی جس پر بنگلورو کے مشرقی علاقے میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتعل افراد نے بنگلورو میں واقع کانگریس رہنما سری ویناس مرتھی کے گھر کو آگ لگادی جب کہ گھر کے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا گیا۔