تین ماہ بعد پھر کورونا کیس، نیوزی لینڈ میں پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ مؤخر

353

نیوزی لینڈ: نیوزی لینڈ میں کورونا کیس دوبارہ رپورٹ ہونے پر پارلیمنٹ کو تحلیل  کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ میں تین ماہ بعد دوبارہ کورونا وائرس کا کیس رپورٹ ہونے پر پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔ ستمبر میں عام انتخابات کے لیے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ اب پیر کو کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن  نے کہا ہے کہ کچھ دن کے لیے پارلیمنٹ کی تحلیل ملتوی کرنا دانشمندانہ فیصلہ ہو گا کیونکہ کورونا کیس رپورٹ ہونے کے بعد کمیونٹی میں خوف پیدا ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم مل کر کام کریں گے تو اس وبائی مرض سے نمٹ سکتے ہیں۔