وی چیٹ پر پابندی سے آئی فونز کی فروخت میں 30 فیصد کمی کا امکان

291

ویسے تو اس وقت لوگوں کی توجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جان سے چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی کی دھمکی پر مرکوز ہے اور وی چیٹ تک رسائی ختم کرنے پر توجہ نہیں دی جارہی۔

مگر وی چیٹ پر پابندی آئی فونز تیار کرنے والی کمپنی ایپل کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق وی چیٹ پر امریکا کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تو اس کا نتیجہ دنیا بھر میں آئی فونز کی فروخت میں 30 فیصد کمی کی شکل میں نکل سکتا ہے جبکہ اپیل کی دیگر مصنوعات کی فروخت میں بھی 25 فیصد کمی آسکتی ہے۔