لیجنڈ وکٹ کیپر بیٹسمین سنگاکارا نے اپنے 15 سالہ کیریئر میں ٹف ٹائم دینے والے بولرز کے نام ظاہر کر دیے۔
بین الاقوامی کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے سنگاکارا نے بتایا کہ ‘سوئنگ کے سلطان’ وسیم کا سامنا کرنے میں کافی دشواری پیش آتی تھی۔
28ہزار سے زائد رنز بنانے والے بلے باز نے وسیم اکرم کو اپنے لیے چیلنجگ بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کھیلنا آسان نہیں تھا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر سوال جواب کے سیشن میں بتایا کہ ظہیر خان وہ دوسرے بولر تھے جنہیں کھیلنے میں کافی دقت پیش آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ظہیر خان سے کئی بار سامنا ہوا اور انہیں کھیلنا میرے لیے انتہائی مشکل ثابت ہوا۔