سیلینا گومز کا ذہنی امراض کیلئے 100 ملین ڈالر فنڈ اکٹھا کرنیکا اعلان

301

واشنگٹن:گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے اپنی میک اپ مصنوعات بنانے والی کمپنی کے ذریعے آئندہ دس سال کیلئے ذہنی امراض کے علاج اورخدمات کیلئے 100ملین ڈالر فنڈ اکٹھا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سیلینا نے خواتین کے میک اپ اور بیوٹی پروڈکٹس تیار کرنے والی کمپنی رواں سال فروری میں قائم کی تھی، اب اس کمپنی کا منافع ذہنی مریضوں کے علاج کیلئے استعمال کیا جائے گا۔