ممبئی: بھارتی گلوکار سونو نگم پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کی سریلی آواز میں گانا سن کر جذباتوں پر قابو نہ رکھ سکے اور روپڑے۔
چھوٹی سی عمر میں بلند آواز کی مالکہ ہادیہ ہاشمی نے اپنی سریلی آواز سے جہاں پاکستانیوں کو دیوانہ بنارکھا ہے وہیں بھارت کے نامور گلوکار سونو نگم بھی ان کی آواز کے مداح بن گئے ہیں اور انہیں تو ہادیہ کی آواز اتنی پسند آئی کہ وہ جذباتوں پر قابو نہ رکھ سکے اور روپڑے۔
سونونگم نے کہا کہ یہ گانا مجھے جاوید جعفری نے بھیجا تھا حالانکہ میں یہ گانا پہلے بھی سن چکا تھا لیکن آج ڈھنگ سے سنا جس کے بعد مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں نے بہت دنوں بعد کوئی اچھی چیز سنی ہے۔