صدرٹرمپ پر پریس کانفرنس کے دوران قاتلانہ حملہ،صدر محفوظ رہے

305

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کردی جس کے بعد  صدر صدر ٹرمپ  نیوز بریفنگ چھوڑ کر چلے گئے تاہم تھوڑی ہی دیر بعد امریکی صدر واپس آئے اور صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حالات پر قابو پایا جا چکا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ  کے دوران وائٹ ہاؤس کو لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا، زخمی مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

بتایاگیا ہے کہ حملہ آور کا ہدف صدرٹرمپ تھے جو اس حملے میں محفوظ رہے۔