نیوزی لینڈ میں 102 روز بعد مقامی سطح پر کورونا وائرس کی منتقلی، آک لینڈ میں لاک ڈاؤن

427

کورونا وائرس کے خلاف کامیابی کے 102 روز میں نیوزی لینڈ میں مقامی سطح پر دوبارہ عالمی وبا کے کیسز کی منتقلی کی تصدیق ہوگئی۔

مقامی سطح پر کورونا وائرس کی دوبارہ منتقلی کے بعد نیوزی لینڈ نے ملک کے سب سے بڑے شہر آک لینڈ میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کردیا۔

آک لینڈ میں کورونا وائرس کے 4 کیسز سامنے آئے اور 100 روز سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد مقامی سطح پر منتقلی کے شواہد بھی ملے۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے اعلان کیا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر آک لینڈ بدھ (12 اگست) کی دوپہر سے لیول تھری پر چلا جائے گا جس کا مطلب ہے کہ لوگوں کو کام اور اسکول سے دور رہنا ہوگا جبکہ 10 سے زیادہ افراد کے ایک جگہ پر جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔