ایران میں جاسوسی کے الزامات پر 2 افراد کو 10 سال قید کی سزا

359

ایران کی عدالت نے 2 افراد کو برطانیہ، جرمنی اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 10، 10 سال قید کی سزا سنادی۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسمٰعیلی نے کہا کہ ان میں ایک شخص مسعود مصاحب آسٹرین ایرانین سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری کی آڑ میں موساد اور جرمنی کے لیے جاسوسی کرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مصاحب نے انہیں ایران کی میزائل، نیوکلیئر، نینو ٹیکنالوجی اور طبی شعبے کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔

ایرانی کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ دوسرے شخص شاہرام شرکانی ہیں جو برطانوی خفیہ ادارے کے لیے کام کررہے تھے۔