سرینگر:بھارت نے معصوم کشمیری خاندان پر ظلم کی انتہا کر دی اور فیک انکاؤنٹر میں تین کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
قابض بھارتی فوج نے کہا تھا کہ تین نوجوان 18 جولائی کو جھڑپ کے دوران مارے گئے ہیں۔
قابض فوج نے خود ہی ان کی تدفین بھی کر دی، بعد میں ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھیں تو ان کے اہل خانہ کو علم ہوا کہ ان کے پیارے شہید کیے جا چکے ہیں۔
اہل خانہ نے ثبوت کے طور پر شہداء کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔