امریکہ میں مسلم رہنماؤں کا ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی حمایت کا اعلان

236

واشنگٹن:امریکا میں مسلم رہنماؤں اور تنظیموں نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کی دل سے قدر کرتے ہیں، جوبائیڈن نے بتایا کہ انہوں نے اسلام کے بارے میں پی ایچ ڈی اسکالر سے خصوصی کلاسیں بھی لی ہیں، مسلم رہنماؤں کا کہنا تھا امریکی مسلمانوں کی اکثریت جو بائیڈن کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی مسلم مخالف پالیسیوں کے سبب امریکہ میں رہنے والے مسلمانوں کو سخت مایوسی ہوئی ہےِ، خصوصا صدر ٹرمپ کی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کی حمایت نے مسلمانوں کو شدید دکھی کیا ہے۔ اس لئے رواں سال امریکی مسلمانوں نے ان کے مخالف جوبائیڈن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔