ابوجہ: نائجیریا میں ایک اسلامی عدالت نے توہین مذہب کے جرم میں 22 سالہ گلوکار کو سزائے موت سنا دی ہے۔
شمالی نائجیریا کی ریاست کانو میں 22 سالہ یحیحیٰ شریف امین کا واٹس ایپ پر ایک گانا وائرل ہوا تھا، گانے کے بول میں توہین رسالت کی گئی تھی جس پر ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔
پولیس نے نوجوان گلوکار کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں اس پر انسداد توہین رسالت کے قانون کے تحت مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ملزم نے الزامات کی تردید نہیں کی۔ جج محمد کانی نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو سزائے موت سنا دی۔