بھارتی اداکار سنجے دت کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
سنجے دت کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بالی وڈ انڈسٹری میں منا بھائی اور سنجو بابا کے نام سے معروف 61 سالہ اداکار نے ٹوئٹر پر پوسٹ کرکے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔