جاپانی شہر ناگاساکی پر ایٹمی حملے کو 75 سال مکمل، مرکزی تقریب میں وزیراعظم کی شرکت

179

ٹوکیو:جاپان کے شہر ناگا ساکی پر ایٹمی حملے کو 75 سال گزر گئے، مرکزی تقریب میں وزیراعظم شنزو ایبے سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

واضح رہے 9 اگست 1945 میں امریکہ نے ناگاساکی پر ایٹم بم گرایا تھا، اس جوہری حملے میں 74 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ لا تعداد افراد صدمے کا شکار ہوئے تھے۔

اس سے 3 روز قبل جاپان ہی کے شہر ہیروشیما پر امریکہ نے لٹل بوائے نامی پر ایٹم بم سے حملہ کیا تھا جس میں ایک لاکھ 40 ہزار افراد لقمہ اجل بنے تھے۔ بم پھٹنے سے 600 میٹر کا علاقہ دیکھتے ہی دیکھتے کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا تھا، لا تعداد لوگ شدید زخمی ہوئے تھے جبکہ متعدد افراد کینسر سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو گئے تھے۔