مکہ مکرمہ: میامی سے تعلق رکھنے والے امریکی سیاح اسٹیو نے امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا۔
مکہ مکرمہ میں میامی سے تعلق رکھنے والے امریکی سیاح اسٹیو نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر شیخ الرحمٰن السدیس کے ہاتھوں اسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل کرلی اور کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔ شیخ السدیس نے امریکی سیاح کو اسلام قبول کرنے پر مبارک باد دی اور گلے سے لگایا۔
اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی سیاح اسٹیو کا کہنا تھا کہ دین اسلام کی حقانیت سے روشناس کرانے اور اپنا بندہ بنانے کی توفیق دینے پر اللہ کا شْکر ادا کرتا ہوں۔ شیخ السدیس اور دیگر علما کا بھی شکر گزرا ہوں جن کے بغیر تاریکی سے روشنی کی جانب سفر ممکن نہیں تھا۔