نیدرلینڈ کے رائیڈر فیبیو جیکبسن کی حالت میں بہتری، کوما سے باہر نکل آئے

268

وارسا:نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ فیبیو جیکبسن بدھ کے روز ٹورر آف پولیںڈ کی ابتدائی سٹیج میں ریس کے دوران حادثے کا شکار ہو کر کوما میں چلے گئے تھے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ فیبیو جیکبسن حادثے میں بری طرح زخمی ہو گئے تھے اس لئے ان کے چہرے کی سرجری کرنا پڑی، تاہم ان کے سر اور دماغ پر کوئی چوٹ نہیں آئی۔

خیال رہے کہ فیبیو جیکبسن ریس کے دوران ایک ساتھی سائکیل سوار ڈائلین گرواینی ویگن کیساتھ ٹکرانے کی وجہ سے شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہو گئے تھے۔ حادثے کے بعد انھیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔