پی سی بی کا اگلے ماہ سے مکمل ڈومیسٹک سیزن کروانے کا اعلان

205

پی سی بی  نے بیک ٹو کرکٹ پالیسی کے تحت بائیو سکیور ماحول میں ڈومیسٹک سیزن اگلے ماہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈائَریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم  خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ  پورا سیزن کرانے کی حکمت عملی بنائی ہے، کھلاڑیوں، میچ  آفیشلز  اور دوسرے لوگوں  کےمعاشی مسائل کا احساس ہے،  ڈومیسٹک میچز  اگر کم کرتے تو اس سے کھلاڑیوں اور دوسرے متعلقہ لوگوں کی آمدن متاثر ہوتی اس لیے  کوشش کی ہے کہ تمام میچز مکمل ہوں۔