مبئی: معروف بھارتی اداکار ابھیشک بچن نے اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے اور والد امیتابھ بچن کی طرح کورونا کو شکست دیدی ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کووڈ-19 کے مرض میں مبتلا زیر علاج معروف بھارتی اداکار ابھیشک بچن کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے رخصت دیکر گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ابھیشک بچن نے اپنی طبیعت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کہا تھا ناں میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوجاؤں گا، آج آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں سے وہ وقت آگیا ہے۔