عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 7 لاکھ 24 ہزار 555 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار 141 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ 25 لاکھ 64 ہزار 839 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ 95 ہزار 748 ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 104 تک پہنچ چکی ہے۔
برازیل میں 29 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 99 ہزار 702 اموات ہوئی ہیں۔
بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 91 ہزار سے زائد ہے اور 42 ہزار 621 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
روس میں کورونا سے 8 لاکھ 82 ہزار 347 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 854 ہو گئی ہے۔
جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار 9 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 45 ہزار 476 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہزار چھ سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 63 ہزار سے زائد ہے۔
میکسیکو میں چار لاکھ 69 ہزار 407 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 51 ہزار 3 سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 9 ہزار 958 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 500 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد ہے۔