اولڈ ٹریفورڈ کی گھنٹی بجانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، وسیم اکرم

215

اولڈ ٹریفورڈ: وسیم اکرم نے گھنٹی بجا کر اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں تیسرے روز کا کھیل شروع ہونے کا اعلان کیا۔

سابق کپتان کی جانب سے سوشل میڈیا پرجاری کی جانے والی تصویر میں وہ ایک ہاتھ میں گلوز پہنے بیل بجاتے نظر آرہے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ میں ہمیشہ سے یہ گھنٹی بجانا چاہتا تھا اور اولڈٹریفورڈ میں یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔