کیمرون ڈیاز کو اداکاری چھوڑ کر روحانی سکون مل گیا

248

لاس اینجلس: ہالی وڈ اداکارہ کیمرون ڈیاز نے کہا ہے کہ دو سال قبل اداکاری چھوڑنے کے فیصلے کے بعد سے انہیں روحانی سکون مل گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلسل سب کی نظروں میں رہنا بہت تھکا دیتا ہے، جب فلم کی شوٹنگ چل رہی ہوتی ہے تو کئی کئی مہینے اور کچھ کرنے کا وقت نہیں ہوتا،ایسے میں اداکاری چھوڑنے کا خیال دل میں آیا اور عمل کرنے سے روحانی سکون ملا۔

کیمرون ڈیاز کا شمار ہالی وڈ کی معروف اداکاراوں میں ہوتا ہے، انہوں نے چارلی اینجلز، دی ماسک، شریک سمیت متعدد فلموں میں جاندار کردار نبھایا ہے، دی ماسک اور چارلی اینجلز میں ان کی اداکاری کو شائقین نے بے انتہا پسند کیا۔