مقبوضہ کشمیر میں نئے لیفٹیننٹ گورنر کی تعیناتی

288

سرینگر: بھارت کی وفاقی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی قیادت کے لیے ٹیلی کمیونکیشن کے ایک سابق وزیر کو لیفٹیننٹ گورنر کے لیے نامزد کردیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں کے نام پر نئی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمراں جماعت کے رہنما منوج سنہا، بیوروکریٹ جی سی مرمو کی جگہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کی حیثیت سے تعینات ہوں گے۔

یہ تقرر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکام نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ متنازع خطے کی آئینی خودمختاری کو منسوخ کرنے کے اقدام کو ایک سال مکمل ہونے پر پولیس کی بھاری تعیناتی اور عوامی نقل و حرکت پر پابندی کے ذریعے یہ دن بغیر کسی بڑے احتجاج کے گزر جائے۔