سری لنکا میں وزیراعظم مہندا راج کی پارٹی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی

246

کولمبو: سری لنکا میں وزیراعظم مہندا راج پکسے کی پارٹی نے عام انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی ہے۔

حکمران پارٹی کو تقریبا 60 فیصد ووٹ جبکہ اپوزیشن کو 24 فیصد ووٹ ملے۔ واضح رہے ان انتخابات میں 70 سیاسی پارٹیوں کے علاوہ 313آزاد گروپس کے مجموعی طور پر7 ہزار 452 امیدواران نے حصہ لیا تھا۔ کورونا وبا کے سبب حکومت نے سخت احتیاطی اقدامات کئے تھے جس کے سبب یہ سری لنکا کے مہنگے ترین الیکشن ثابت ہوئے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر قرنطینہ کئے گئے ووٹرز کیلئے 8 ہزار محکمہ صحت کے حکام کی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں جن کی اعانت کیلئے 69 ہزار پر مشتمل عملہ بھی تعینات کیا گیا تھا۔