بیروت دھماکے پر پاکستانی اور غیر ملکی فنکاروں کا اظہار افسوس

355

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں گزشتہ روز ہونے والے ہولناک دھماکے پر جہاں پوری دنیا افسوس کا اظہار کررہی ہے وہیں پاکستانی اور ترک اداکاروں نے بھی اس واقعے پر نہایت غم کا اظہار کیا ہے۔

اداکار ہمایوں سعید نے دھماکے کے بعد بیروت کی تباہی کے مناظر کی دلخراش تصویر شیئر کرتے ہوئے بیروت اور وہاں کے لوگوں کے لیے دعا کی اور خدا سے سب کو حفظ و امان میں رکھنے کی بھی دعا کی۔