ٹک ٹاک اپنا کاروبار کسی امریکی کمپنی کو بیچ دے، ٹرمپ نے 15 ستمبر تک ڈیڈ لائن دیدی

270

واشنگٹن:امریکی صدر نے چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کو اپنا کاروبار کسی امریکی کمپنی کو بیچنے کے لیے پندرہ ستمبر تک ڈیڈ لائن دے دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پندرہ ستمبر تک مائیکروسوفٹ یا کوئی اور امریکی کمپنی ٹک ٹاک خرید لے تو ٹھیک، ورنہ مقررہ تاریخ کے بعد امریکا سے ٹک ٹاک کی چھٹی کرا دی جائے گی۔

گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ ٹک ٹاک اور مائیکروسوفٹ کے درمیان بات چیت تعطل کا شکار ہو گئی ہے۔ امریکی صدر ٹک ٹاک کے بعد کئی دیگر چینی کمپنیوں پر بھی پابندی لگانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔