سوشل میڈیا پر لانگ جمپ کی ویڈیو، پاکستان اتھلیٹیکس فیڈریشن نے نوجوان کو ڈھونڈ لیا

196

لاہور:محمد آصف نامی اس نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اس نے ایک ہی جست گیارہ موٹر سائیکلوں کو پھلانگنے کا دلچسپ مظاہرہ کیا تھا۔

پاکستان اتھلیٹیکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) اکرم ساہی نے ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کو فوری طور پر ڈھونڈنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد حکام نے اسے ڈھونڈ نکالا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کا نام محمد آصف ہے جو سندھ کے ضلع ٹھٹہ کا رہائشی اور کراچی میں مقیم ہیں۔

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی کا کہنا تھا کہ نوجوان کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے اسے لاہور بلایا جا رہا ہے جہاں اس کے ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد آصف کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔